LIVE

برطانیہ: ایسی کمپنیاں جہاں ملازمین کو مرضی کی چھٹیاں ملتی ہے

ویب ڈیسک
February 24, 2017
 

 

اپنے ملازمین کو خاص تعداد میں سالانہ چھٹیاں تو بیشتر ادارے دیتے ہیں مگر برطانیہ میں 9 کمپنیاں ایسی بھی ہیں، جہاں ملازمین کوان کی مرضی کے مطابق چھٹیاں مل جاتی ہیں ۔

برطانیہ میں ادارے اپنے ملازمین کو سال میں 28 چھٹیاں دینے کے پابند ہیں مگر ان 9 اداروں میں ملازمین جتنا مرضی چاہیں،ان کوچھٹیاں دے دی جاتی ہیں۔

دوسری جانب اس پالیسی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کی تعداد واضح نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کشمکش کا شکار رہتے ہیں اور چھٹیوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ نہیں کرپاتے ، جس کی وجہ سے چھٹیوں کی تعداد مقرر کرنا ہی ملازمین کے لیے بہتر ہے ۔