LIVE

پاکستان کی کارکردگی 2014 ءکے مقابلے میں بہتر، ورلڈ بینک

ویب ڈیسک
February 25, 2017
 

ورلڈ بینک نے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی کارکردگی 2014 ءکے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔

ورلڈ بینک کی تجارتی ٹیم کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں دنیا کے 160 ممالک کی فہرست میں پاکستان 68 ویں نمبر پر رہا، اس سے پہلے 2014ء میں پاکستان 72 ویں نمبر پر تھا۔

عالمی ادارے کے مطابق معاشی ترقی میں سامان کی ترسیل کے انتظام کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہ کسی ملک کی اندرونی اور بیرونی تجارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

رپورٹ میں جرمی پہلے جبکہ شام آخری نمبر پر رہا۔