LIVE

کل سے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوجائے گی، نجم سیٹھی

TICKER
February 27, 2017
 

 

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل ہمارے عزم اور عوام کی خواہش کے مطابق لاہورمیں ہونے جا رہا ہے، کل سے اس کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 8ملکوں اور آئی سی سی کے سیکیورٹی انچارجز پاکستان آئیں گے، اسی سال انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کل سے فائنل کے ٹکٹ آن لائن خریدے جا سکیں گے، آؤٹ لیٹس پر فروخت پرسوں سے شروع ہو جائے گی، جبکہ ٹکٹوں کی قیمت 500، 4ہزار، 8ہزار اور 12ہزار روپے ہوگی۔