LIVE

لاہور مینٹل اسپتال،بیمار جانوروں کا ڈیڑھ سو کلو گوشت تلف

ویب ڈیسک
February 27, 2017
 

 

ذیشان بخش...انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ناجائز منافع خوروں نے ذہنی مریضوں کو بھی معاف نہ کیا، لاہور کے مینٹل اسپتال میں زیرعلاج افراد کو لاغراور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

مسئلے پہ مسئلہ، المیے پہ المیہ، انسانی زندگیوں سے کھیلنےکے مکروہ اور بےرحمانہ دھندے کا نشانہ اب لاہور کے مینٹل اسپتال میں زیرعلاج اور انسانی ہمدردی کے مستحق ذہنی مریض بنے ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسپتال پر چھاپا مار کر کچن سے ڈیڑھ سو کلو گوشت تلف کرا دیا، گوشت فراہم کرنے والے ٹھیکے دار کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسپتال کے کچن میں گوشت کے معیار کو چیک کرنے کا کوئی میکانزم موجود نہ تھا۔