LIVE

کوئٹہ :سریاب روڈ پردھماکا،4افراد زخمی

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 


کوئٹہ کے سریاب روڈ پر چکی شاہوانی میں دھماکے کے نتیجے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔