LIVE

 ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن اور ایکشن تھرل پر مبنی بلاک بسٹر فلم سیریز’ ایلیئن‘ کی چھٹی فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن؛کوونینٹ‘رواں برس 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم سیریز’ایلیئن‘کی نئی فلم کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھومتی ہے۔