LIVE

بچوں کی اسمگلنگ : بی جے پی کی خاتون رہنما گرفتار

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق ہونے پر بی جے پی کی خاتون رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

مغربی بنگال میں سی آئی ڈی نے بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کی اور بی جے پی خواتین ونگ کی سربراہ جوہی چوہدری کو گرفتار کرلیا۔

جوہی چوہدری کو بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا،جل پیگوری بچوں کی اسمگلنگ کیس میں اب تک 4 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، ملوث این جی او پر بھارت کے اندر اور باہر بچوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔