LIVE

غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں، فائنل لاہور میں ہوگا، شہریار

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے اعلان کر دیا کہ غیر ملکی کھلاڑی آئیں نہ آئیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ تمام ٹاپ پلیئرز ہی لاہور آئیں گے،پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

شہریار خان کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے نہیں اپنے عوام کےلیے لاہور لائے ہیں ۔