LIVE

بھارت: انتالیس پاکستانی قیدی رہا، پاکستانی حکام کے حوالے

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

بھارت نے انتالیس پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رہا کیے جانے والے پاکستانی قیدیوں میں اکیس وہ قیدی بھی شامل تھے جو کئی برسوں سے جیل میں سزا بھگت رہے تھے جبکہ اٹھارہ ماہی گیروں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل پاکستان نے دو سو سترہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، پاکستان اب تک چار سو سینتالیس بھارتی قیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔