LIVE

بینک آف پنجاب میں ٹکٹ کی فروخت ختم

ویب ڈیسک
March 02, 2017
 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والےپاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے ٹکٹ ختم ہوگئے ۔5سو، 4 ہزار اور 8 ہزار روپے والے سب ٹکٹ فروخت ہوگئے ۔

بینک آف پنجاب کی انتظامیہ کے مطابق کسی برانچ کو آج ٹکٹ نہیں ملے ،پی سی بی حکام کی طرف سے کسی نے ہمارے ساتھ رابطہ بھی نہیں کیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ کسی برانچ کے پاس 500 روپے والا کوئی ٹکٹ نہیں، 4000 روپے والےتمام ٹکٹ کل ہی بک گئے تھے۔