LIVE

کراچی:تین روز میں ہورڈنگز، بل بورڈز ، بینرز ہٹانےکا حکم

ویب ڈیسک
March 09, 2017
 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر میں سے تمام بل بورڈ اور ان کا اسٹراکچر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ تین روز میں تمام بورڈز اور اسٹرکچر ختم نہ کیاگیا تو متعلقہ حکام خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈزاورہورڈنگزکے خلاف کیس کی سماعت میں عدالت نےتمام ڈپٹی کمشنر اور وفاقی ایجنسیوں کو حکم دیا کہ بجلی کے پول پر لگے بورڈزبھی ہٹائے جائیں اور کہا کہ 3روزمیں کارروائی نہ کی گئی تومتعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ بل بورڈزلگانےشروع کردیئےگئے۔کلفٹن اور نجی اسپتال کے سامنے بل بورڈز لگے ہیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ عدالتوں کےاطراف عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بل بورڈز ہماری حدود میں نہیں لگے،ڈی ایچ اے نےلگائے ہوں گے۔