LIVE

کراچی : غیرقانونی شادی ہالز گراکر اسکول کی زمین واگزار

ویب ڈیسک
March 14, 2017
 

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) نے نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی شادی ہالز گراکر اسکول کے کیے مختص زمین واگزار کرالی۔

کے ڈی اے نے حیدر ی بلاک ایچ میں اسکول کے رفاحی پلاٹوں پر آپریشن کیا، جہاں 2 ہزار گز کے 2شادی ہالز تعمیر کئے گئے تھے۔

کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں نے دونو ں شادی ہالز مسمار کرکے ز مین وا گزار کرالی، ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کی ہدایت پر شہر بھرمیں غیر قانونی تعمیرا ت کے خلاف آ پریشن کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسمار کئے گئے 2 میں سے ایک شادی ہال کراچی سے منتخب ممبر قومی اسمبلی کے بھائی کا تھا۔