LIVE

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان کوئٹہ سے اغوا

ویب ڈیسک
March 15, 2017
 

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے اغوا کرلیا ۔

پولیس کے مطابق سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان کو کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی سے اغوا کیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ جان گھر سے سول سیکریٹریٹ اپنے دفتر آرہے تھے کہ راستے سے اغوا کرلئے گئے ،ان کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کردی گئ ہیں۔