کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتااور اس امریکی جوڑے کے شوق کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے جنہیں ایک نہ دو بلکہ درجنوں لگژری گاڑیاں رکھنے کا انوکھا اور مہنگا ترین شوق ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر Arpسے تعلق رکھنے والے جوڑے کے پاس 7.5ملین مالیت کی80 ڈاج ویپیر( Dodge Viper )اسپورٹس کار کی دنیا کی سب سے بڑی کلکشن موجود ہے اور اسکے علاوہ 140لگژری گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔
Wayneاور D'Ann Rauhنے اپنی گاڑیوں کیلئے خاص طور پر گیراج بنایا ہوا ہے، جہاں نہ صرف گاڑیوں کی معمول کے مطابق سروس کی جاتی ہے بلکہ ہر گاڑی کو ایک شیڈول کے مطابق استعمال بھی کرتے ہیں۔
امریکی جوڑے کے اس مہنگے ترین انوکھے شوق کو دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔