LIVE

کراچی کے ساحل پر گرین ٹرٹل گڑھے میں پھنس گیا

ویب ڈیسک
March 16, 2017
 

اُنیبہ ضمیر شاہ...کراچی کے ساحل پر خوبصورت گرین ٹرٹل سمندر سے نکلا تو گڑھے میں پھنس گیا۔

کراچی کا سینڈزپٹ ساحل انڈے دینے والے کچھوؤں کی جنت ہے، یہاں کے رتیلے ساحل پر پٹ بنانا آسان ہوتا ہے۔

ایسے ہی یہ کچھوا صبح سویرے انڈے دینے ساحل پر آیا اور مینگروز کے جنگل میں ایک گڑھے میں جا کر پھنس گیا، وہ تو اچھا ہوا کہ نسل کی معدومی کے خطرے سے دوچار اس آبی حیات کی حفاظت کے لیے ساحل پر اہلکار موجود تھے ۔

انٹرنیشنل یونین فار کنسرویشن آف نیچر کے اہلکار اعجاز احمد نے 41 انچ لمبے اور 36 انچ چوڑے کچھوے کو گڑھے سے نکالا اور اور سمندر میں جانے تک اس کی حفاظت کی۔

ساحل پر موجود لوگ اکثر لا علمی کے باعث ان کچھوؤں کو نقصان پہنچادیتے ہیں اور آئی یو سی این کے اہلکار ایسے ہی لوگوں سے کچھوؤں کو بچاتے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے گرین ٹرٹل کی پرورش کے لیے ساحلوں کو محفوظ بنانے کو بھی ضروری قرار دیتے ہیں ۔