LIVE

ٹرمپ انتخابی مہم اورروس میں خفیہ رابطوں کاثبوت نہیں ملا،کمیٹی

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سر براہ نے کہا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان خفیہ رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

ڈیون نونس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملاکہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور روس کے درمیان کسی قسم کے خفیہ رابطے تھے ۔

دوسری جانب انٹیلی جنس کمیٹی نے آج ایف بی آئی اے کے سربراہ جیمز کومے کو طلب کر رکھا ہے ۔ جن سے اس حوالے سے مزید سوالات کیے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی جانب سے باراک اوباما پر ان کے فون ٹیپ کرنے کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔