LIVE

سکھر:ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

محکمہ تعلیم سندھ کا ایک اور کارنامہ، سکھر ریجن میں آج صبح ہونےوالا ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر جام مہتاب ڈہر نے نوٹس لیتے ہوئے سکھر ریجن میں پرچہ ملتوی کردیاجو اب 22مارچ کو لیا جائے گا۔

اس سے پہلے ریاضی کے پرچے میں بھی طلبا کو ساتویں کی جگہ آٹھویں جماعت کا پرچہ دیا گیا تھا ۔