LIVE

چین میں200سال قبل ِمسیح کا اہرام دریافت

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

چین میں کھدائی کے دوران دوسوسال قبل ِمسیح کااہرام دریافت ہواہے،اہرام کے قریب ایک قبر بھی ملی ہے ۔یہ دریافت صوبہ ہنان میں ایک رہائشی کمپلیکس کی کھدائی کے دوران سامنے آئی ۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اہرام ہان دور حکومت کا ہے،اس دور کو چین کا سنہری دور بھی کہا جاتا ہے ۔اہرام اسی دور میں دوسو قبل مسیح سے دوسو بیس عیسوی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔

مقامی میڈیا نے اسے اہرام ژونگ ژو کا نام دیا ہے جو چھ فٹ بلنداور تیس میٹر طویل ہے۔ چین کےاس علاقے میں ایسے اہرام کی دریافت اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔