LIVE

خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں، اکشے کمار

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دے دیا ہے۔

اکشے اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کوفلم نگری کی کامیاب شادی شدہ جوڑی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں میاں بیوی کے تعلقات بھی ہمیشہ مثالی رہے ہیں ۔

اکشے ٹوئنکل کی اجازت کے بغیر کوئی فلم سائن نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ وہ کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں لیکن اب اکشے نے خواتین کے حوالے سے چونکا دینے والا اعتراف کیا ہے۔

اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں کیوں کہ ان کی چھٹی حس ضرورت سے زیادہ تیز ہوتی ہےاور اسی لیے بہت سے واقعات کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتی ہیں۔

اداکار اکشے کمارکی خواتین سے متعلق اس قسم کی رائے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جاسوسی کی وجہ سے ہے جس کا اظہار وہ اب برملا کر رہے ہیں۔