LIVE

پیرس: فنانشل پراسیکیوٹر کے دفتر میں بم کی اطلاع ، عمارت خالی

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

فرانسیسی دارالحکومت میں فنانشل پراسیکیوٹر کے دفتر میں بم کی اطلاع پر عمارت خالی کرالی گئی، پراسیکیوٹر آفس ہائی لیول فنانشل کیسز پر کام کر رہا ہے۔

پیرس میں پولیس کو نامعلوم فون کال موصول ہوئی جس میں پراسیکیوٹر آفس میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی، اطلاع ملتے ہی عمارت خالی کرا لی گئی، پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بعد ازاںپولیس نے تلاشی لینے کے بعد اطلاع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دفتر کو کلیئر قرار دے دیا۔