LIVE

جنوبی سوڈان کا طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار، اٹھارہ افراد زخمی

TICKER
March 20, 2017
 

جنوبی سوڈان کی قومی ائیر لائن کا ایک مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں چوالیس افراد سوار تھے۔اور جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبہ سے وائو آرہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

وائو نامی قصبہ ملک کے جنوب مغرب میں واقعہ ہے اور یہی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ زمین سے ٹکرا گیا، حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع تو ابتک موصول نہیں ہوئی ہے، اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

دوسری جانب بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔