LIVE

کنگ خان کے گھربھوت کی انٹری

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر انوشکا شرما بھوت بن کر پہنچیں تو کنگ خان بھی خوفزدہ ہوگئے جس کی دلچسپ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم '’پھلوری ‘کی تشہیر کچھ منفرد انداز میں کر رہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھوت بن کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر پہنچیں اور دلچسپ انداز میں ان سے گفتگو کی۔

شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے بھوت کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

واضح رہے انوشکا شرما کی فلم’پھلوری‘24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔