LIVE

چمن گرلز اسکول کے باہربارودی مواد کادھماکا

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

چمن کے گرلز اسکول کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔اسکول میں قبل ازوقت چھٹی دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکاخیز موادعلیزئی گرلز ہائی اسکول کے بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیاگیا تھا۔دھماکے سے اسکول کی دیوارکونقصان پہنچا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اوراسکول میں قبل ازوقت چھٹی دے دی گئی۔

واقعے کے بعد اسکول کے آس پاس سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اورمشتبہ افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔