LIVE

روہڑی و محراب پور ریلوے ٹریک پر2 دھماکے، پٹریوں کو نقصان

ویب ڈیسک
March 23, 2017
 

روہڑی اور محراب پور کے قریب ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے،جس سےپٹریوں کو نقصان پہنچااورٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیاگیا ہے۔

روہڑی میں ٹریک بحال کرکے شالیمار ٹرین کو روانہ کردیاگیا، جبکہ محراب پور میں اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرینوں کو ڈائون ٹریک سے آہستہ آہستہ روانہ کیاجارہاہے۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر اپ ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس سے پٹری کو نقصا ن پہنچا۔

ادھر محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک کے نزدیک بھی ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سےدھماکا کیاگیا۔

دھماکےسے تھوڑی دیر پہلے پاکستان ایکسپریس راولپنڈی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔