LIVE

جنوبی وزیرستان دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک
March 23, 2017
 

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا دھماکا ہوا، جس سے2 اہلکا رشہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویزذرائع کےمطابق وانا میں پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

روڈ کنارے نصب بم پھٹنےسے 2 اہلکار شہید اور3زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ،جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیاگیا ہے۔