LIVE

یوکرین ،صوبہ خار کیف کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی

ویب ڈیسک
March 23, 2017
 

یوکرین کے صوبے خارکیف کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

کئی گھنٹوں بعد بھی اسلحہ ڈپو سے آگ کی لپٹیں بلند ہیں، ڈپو کے ارد گرد کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، 368 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ڈپو میں 138 ٹن اسلحہ موجود تھا۔

مقامی میڈیاکے مطابق یوکرینی ایمرجنسی سروسز نے حفاظتی اقدامات کیلئے ارد گرد کے گاؤں سے 15 ہزار افرادکی نقل مکانی کرائی گئی ہے۔