LIVE

میری دعائیں سرفراز کے ساتھ ہیں، مصباح الحق

ویب ڈیسک
March 23, 2017
 

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اچھا کپتان ہے، میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں،ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ سیریزمیں کامیابی کے باعث بہتر پوزیشن میں ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز خطرناک حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے جلد سب کو پتا چل جائے گا،اسپاٹ فکسنگ پر سخت قانون کے ساتھ سختی سے عمل کرانا بھی ضروری ہے۔

مصباح الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے بچنے کے لیے مکمل آگاہی پروگرام بنانا ہوگا،نہیں جانتا ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان کیا چل رہا ہے۔