LIVE

کراچی :خواجہ اجمیر نگری میں شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل

ویب ڈیسک
March 24, 2017
 

نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل ہو گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیس نے شوہر کو گرفتارکرلیا۔19سالہ مقتولہ سجن کی 8ماہ قبل ادھیڑ عمر شخص سے شادی ہوئی تھی ۔

مقتولہ کے باپ کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کا داماد جوئے اور سٹے کا عادی تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔