LIVE

کراچی : موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
March 25, 2017
 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرات22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔