LIVE

امریکا نے قاری یاسین کے افغانستان میں ہلاک ہونے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

پنٹاگون نے افغانستان میں القاعدہ رہنما قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔قاری یاسین پکتیکا صوبے میں ایک حملے میں مارا گیا ہے۔

پنٹاگان کاکہناہےکہ قاری یاسین 19 مارچ کو مشرقی افغانستان میں ایک حملے میں مارا گیا، قاری یاسین پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا، جن میں 2008 میں میریٹ ہوٹل اسلام آباد پر کیا گیا حملہ شامل ہے ۔

قاری یاسین 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

ادھر امریکی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اسلام کو بدنام اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے بچ نہیں سکیں گے۔