LIVE

دوسری بیوی کو زیادہ وقت دینے پر پہلی بیوی کا شوہر پر تشدد

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دوسری بیوی نے پہلی بیوی کو زیادہ وقت دینے پرجھگڑے میں شوہر کوکرکٹ بیٹ ماکر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق تاج بی بی اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں شوہر شیر علی زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا شیر علی کے پہلی بیوی کو زیادہ وقت دینے پر شرو ع ہوا،تاج بی بی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تاج بی بی کا کہنا ہے کہ شوہر نے پستول سے اسے مارنے کی کوشش کی جس پر اپنی جان بچانے کےلئے اس نے بلا شیر علی کے سرپر کرکٹ بیٹ مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔