LIVE

قصور :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، 5 فرار

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

قصور میں جمشیر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو یونس عرف جونی چند روز قبل پتوکی بخشی خانے سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

دوبارہ گرفتاری کے بعد یونس کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جمشیر کے قریب اس کےساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم یونس موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔