LIVE

اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کے ذمہ دار پارٹی ارکان ہیں ،ٹرمپ

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔