LIVE

پشاور:مختلف علاقوں سے 67 گراں فروش گرفتار

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 67 گراںفروشوں کو گرفتار کر لیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ ، گلہبار اور حیات آباد میں کھانے پینے کی دکانوں اور فلنگ اسٹیشن کی اچانک چیکنگ کی ۔ اس دوران ناقص صفائی اور سرکاری نرخ سے زیادہ اشیاء فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 67 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار افراد میں فلنگ اسٹیشن کامنیجر بھی شامل ہے جو کم پیٹرول ڈال رہا تھا ۔