LIVE

یمن میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد اضافہ ہوا، یونیسیف

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یمن میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

یونیسیف کے مطابق مارچ 2016ء سے لے کر اس سال مارچ تک کے ایک سال کے اندر اندر ایک ہزار پانچ سو چھیالیس بچے ہلاک ہوئے۔

عرب دُنیا کے غریب ترین ملک یمن میں جنگ اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔