LIVE

یمن: حکومتی کمپائونڈ پر حملہ، 6 اہلکار اور 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

یمن کے جنوبی علاقے میں حکومتی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یمن کے جنوبی علاقے الحوثہ میں گزشتہ روز القاعدہ کے دہشت گردوں نے حکومتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا،خودکش بمبار نے دھماکا خیز موادے سے بھری منی بس کے ساتھ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

سیکورٹی فورسز نے بس پر فائرنگ کی ،اس دوران خودکش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد اور سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔