LIVE

منشیات کے ملزم کا کراچی سٹی کورٹ میں کھلے عام نشہ

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

سٹی کورٹ کراچی میں منشیات رکھنے کے جرم گرفتار ملزم نے بے خوف ہوکر نشہ کیا ،ملزم کا کہنا ہے کہ جیل میں بھی منشیات باآسانی مل جاتی ہے۔

سٹی کورٹ کراچی میں پولیس اہلکار منشیات کرنے والوں کے ساتھ ایسے کھڑی تھی جیسے ان کی حفاظت کررہی ہو۔

ملزم خرم عباس نے میڈیا کو بتایا کہ جیل میں منشیات استعمال کرنے کیلئے 300روپے دینا پڑتے ہیں۔

ملزم کے خلاف منشیات رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ،جسے اجمیر نگری پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔