LIVE

وزیراعظم کےدورہ سندھ پرسیاسی بیان کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سندھ پر سیاسی بیان کی ضرورت نہیں ،وہ مختلف صوبوں کے دورے کرتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروجیکٹس جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں وہ وزیراعظم اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سندھ، بلوچستان اور کے پی کے دورے کرتےہیں، وہ پورے ملک کےپرائم منسٹر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم سندھ کے لوگوں کے لیے وہاں گئے۔