LIVE

بھارتی فوج کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ، 4 کشمیری شہید

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم ایک بار پھر بے قابو ہوگئے، نوجوان کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید 3افراد شہید ہوگئے، جھڑپوں میں 28افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام کو بھارتی فورسز نے گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا، ماورائے عدالت قتل پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

بھارتی فورسز نے مظاہرہ روکنے کے لیے شہریوں پر بھی فائرنگ کر دی، جس سے مزید 3شہری جاں بحق ہو گئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں سمیت بھارتی فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔