LIVE

فیصل آباد :لاکھوں کےموبائل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بحرین سے آنے والے مسافر عثمان طارق کو شک کی بنیاد پر روکا،تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 50 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام نے موبائل فون قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔