LIVE

پرو :مسافر طیارہ حادثے میں بال بال بچ گیا

ویب ڈیسک
March 29, 2017
 

پرومیں مسافر طیارہ حادثے میں بال بال بچ گیا، پروائرلائن کا بوئنگ سیون تھری سیو ن فضا میں بلند ہونے ہی شعلوں میں گھرگیا۔

پرو کے دارالحکومت لیما سے 140 سے زائد مسافروں کو لے کر اڑنےوالے طیارے میں اچانک آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے باعث پائلٹ نے طیارہ قریبی ایئرپورٹ پر اتارنے کی کوشش کی ، لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے علاقے میں چلاگیا ، تاہم خوش قسمتی سے عملے سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔