LIVE

جنرل کیانی کو متنازع بنانا افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
April 04, 2017
 

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نعیم الحق کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے، جنرل کیانی کو متنازعہ بنانا افسوسناک ہے، معافی مانگیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نعیم الحق سمیت ان کی پوری جماعت غیر ذمے دارانہ بیانات دیتی ہے، دھاندلی کاثبوت تھا توعدالتی کمیشن میں پیش کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں، کام ہوتا نہیں، جب سوال کیا جاتا ہے توعمران خان رونا شروع کردیتے ہیں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ جوعہدے پرہوتا ہے یہ لوگ اس کی تعریف کرتے اورجونہیں ہوتا اس کی تضحیک کرتے ہیں۔