LIVE

واشنگٹن: اسٹیو بینن قومی سلامتی کونسل سے برطرف

ویب ڈیسک
April 06, 2017
 

امریکی صدر ٹرمپ کے چیف اسٹریٹیجسٹ اسٹیو بینن قومی سلامتی کونسل سے برطرف کردیئے گئے ہیں۔

وائٹ ہاوس حکام کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فارن پالیسی گروپ میں مزید کردار کی ضرورت نہ ہونے پر اسٹیو بینن کو قومی سلامتی کونسل سے علیحدہ کردیا ہے۔

مائیکل فلن کے مستعفی ہونے کے بعد ان کا کردار فارن پالیسی گروپ میں ختم ہوگیا تھا۔