LIVE

بےگناہ یا گناہ گار کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، امیر حیدر ہوتی

ارشد وحید چوہدری
April 14, 2017
 

مردان کی یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کی ہلاکت پہ پارلیمنٹ کی راہداریوں میں تبصرہ کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کہتے ہیں کہ کوئی بے گناہ ہے یا گناگار اس کا فیصلہ لوگوں نے نہیں، عدالتوں نے کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر سعود مجید کہتے ہیں کہ جب سیاست دان قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو طلبا کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔