LIVE

کرنل حبیب کے اغوا میں ملوث مزید بھارتی کردار سامنے آ گئے

زرغون شاہ
April 17, 2017
 

لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کے اغوا میں ملوث مزید بھارتی کردار سامنے آ گئے،ایئر ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور لمبینی ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے تینوں بھارتی نکلے۔

سفل چوہدری نامی بھارتی شہری نے کرنل (ر)حبیب کیلئے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کٹھمنڈو سے ٹکٹ خریدا،صابو راجو را نامی خاتون نے حیات ریجنسی ہوٹل میں کرنل (ر) حبیب کے لیے بکنگ کرائی۔

صابو کٹھمنڈو میں ایک کمپنی میں مارکیٹنگ منیجر کےطور پر کام کرتی ہے،ڈولی رینچل نامی بھارتی شہری نے لمبینی ائرپورٹ پر کرنل ریٹائرڈ حبیب کو پک کیا۔