میانمارکے دارالحکومت ینگون میں واٹر فیسٹول کے دوران مختلف واقعات میں285افرادہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
میانمار میں چار روزہ واٹر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران جرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا، ٹریفک حادثات ، قتل اور منشیات کے بے تحاشا استعمال سے 285 افرادجان سے گئے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
گزشتہ سال بھی اسی فیسٹول کے دوران 272 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔