LIVE

ڈنمارک؛ خطروں کے کھلاڑی کاانوکھا کارنامہ

ویب ڈیسک
April 19, 2017
 

یوں تو خطروں سے کھیلنے کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے تاہم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا یہ سرپھرا تو سب سے الگ ہے جس نے کائٹ بورڈنگ کا ایسا انداز اپنایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہی قائم کر دیا۔

جی ہاں نک جیکبسن نامی یہ کھلاڑی اپنی بہادری کا ثبوت پیش کرنے دبئی کے 321 میٹر بلند برج العرب پر پہنچااور 210میٹر پر موجود ہیلی پیڈ سے عریبیئن گلف میں چھلانگ لگا دی۔

سیکڑوں میٹر بلندی سے ہوا کا سینہ چیرتے ہوئے یہ جانباز پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے سمندر میں اُترا اور کائٹ سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔