چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ بہت نقصان دہ تھا، بلوچستان کے وکلاء ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے لیے ہروقت حاضر ہیں ۔
چیف جسٹس لاہوہائیکورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی میں بلوچستان کے وکلاء سے خطاب کیا،ان کا کہناتھاکہ بلوچستان کے وکلاء تربیت چاہتے ہیں تو جوڈیشل اکیڈمی میں تمام سہولتیں دیں گے۔
جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بے شمار اصلاحات کی گئی ہیں، اس وقت13لاکھ مقدمات زیر التواءہیں،ہم یہاں لوگوں کی فلاح کیلئے بیٹھے ہیں، ہمیں آسانیاں پیداکرنی ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ججز کی کمی ہے، سب کی نظریں نوجوان وکلاء پر لگی ہیں، وکلاء ثابت کر دیں کہ وہ سب سے بہتر ہیں۔