LIVE

جبل الطارق جتنا بڑا سیارچہ زمین کے انتہائی قریب سے گزر گیا

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

جبل الطارق جتنا بڑا سیارچہ ’جے او ٹو فائیو‘ زمین کے انتہائی قریب سے گزرگیا، ناسا کا کہنا ہے چار سو برس کے دوران کوئی سیارچہ زمین کے اتنے قریب سےنہیں گزرا۔

ناسا نے سیارچے ’جے او ٹو فائیو‘ کے زمین کے نزدیک سے گزرنے کی ویڈیو جاری کی ہے،سیارچے کی جسامت جبل الطارق جتنی تھی،دی اسپیس راک سیارچے کی چوڑائی 400 میٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق اگلے 500 سالوں سے پہلے یہ سیارچہ زمین کے پھر اتنا قریب نہیں آئے گا۔