LIVE

پشاور:مسجد کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم افراد کی مسجد کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ فقیر آباد کے حدود پتنگ چوک میں پیش آیا جہاں مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مفتی عبدالقیوم اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔